قومی

72 گھنٹے گزر گئے انصاف نہیں ملا، مقتول ذیشان کے بھائی کافیروز پور روڈ بند کرنے کا اعلان

لاہور (94نیوز) ساہیوال واقعے میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کے بھائی احتشام نے اعلان کیا ہے کہ72 گھنٹے گزر گئے لیکن انصاف نہیں ملا ، وہ ابھی 7 بجے دوبارہ فیروز پور روڈ بلاک کریں گے۔

ذیشان کے بھائی احتشام نے نجی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بارے میں ابھی تک آگاہ نہیں کیا گیا۔ 72 گھنٹے کا وقت گزر چکا ہے لیکن ابھی تک ذمہ داروں کو سزا نہیں دی گئی۔ احتشام نے اعلان کیا کہ انصاف نہیں ملا تو 7 بجے دوبارہ فیروز پور روڈ بلاک کردیں گے۔ خیال رہے کہ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کا چھوٹا بھائی احتشام ڈولفن پولیس میں ملازم ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button