قومی

بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد (94 نیوز) بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی باقاعدہ اجازت طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے لیے بھارتی حکومت نے پاکستانی حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی۔ بھارتی حکومت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے باضابطہ درخواست دی ۔ بھارتی درخواست میں کہا گیا کہ سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے۔
اس حوالے سے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے معاملے پر پاکستان حکومت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کی۔ قومی سلامتی امور کمیٹی کی جانب سے رپورٹ ارسال کردی گی گئی ہے جب کہ دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی بھارت کی درخواست کے حوالے سے رپورٹ سول ایوی ایشن کو بھجوادی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزرات قانون قانونی پہلوؤں پر اپنی رپورٹ ارسال کرے گی جب کہ سول ایوی ایشن تمام رپورٹس حکومت اور وزرات خارجہ کو ارسال کرے گی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا بھارت کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینی ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی بھارتی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ گذشتہ ماہ سری نگر سے شارجہ جانے والا بھارتی طیارہ لاہور کی فضائی حدود سے گزرا تھا ، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق بھارتی نجی فضائی کمپنی کا طیارہ سری نگر سے شارجہ جا رہا تھا ،، بھارتی طیارہ لاہور رینج سے گزرتا ہوا شارجہ گیا۔ بھارتی وزیراعظم کا جہاز بہاولپور کی فضائی حدود سے پاکستان ائیر سپیس میں داخل ہوا۔جو تربت اور پنجگور کی فضائی حدود سے گزر کر پاکستانی ائیر سپیس سے باہر نکل گیا۔جہاز نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ نئی دلی سے ٹیک آف کیا تھا۔اٹلی کے دورے کے بعد بھی بھارتی وزیراعظم کے طیارے نے پاکستانی فضائی حدود کا ہی استعمال کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button