کھیل

پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی میں مگر کراچی والےدھوکہ دے گئے

کراچی (94 نیوز) پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی کو ملنے کے باوجود اہلیان کراچی نے دھوکہ دے دیا، کراچی میں کھیلے جا رہےلاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل پی سی بی نے لاہور میں شیڈول پی ایس ایل کے میچز کراچی منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔یوں اہلیان کراچی کی جانب سے پی ایس ایل کے زیادہ سے زیادہ میچز کی میزبانی کراچی کو دیے جانے کا مطالبہ پورا ہوا۔ تاہم پی ایس ایل کے تمام میچز ملنے کے باوجود اہلیان کراچی نے پاکستان میں پی ایس ایل کے پہلے میچ میں ہی دھوکہ دے دیا ہے۔ کراچی میں کھیلے جا رہے لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی مایوس کن ہے۔

اسٹیڈیم کے کئی خالی اسٹینڈز نے سوال کھڑا کیا ہے کہ آیا پی سی بی کا تمام پی ایس ایل میچز کراچی  منتقل کرنے کا فیصلہ درست تھا یا نہیں۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران کراچی  کے مقابلے میں لاہور میں جتنے بھی میچز کا انعقاد ہوا، ان تمام میچز میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم تماشائیوں سے مکمل طور پر بھرا رہا۔ تاہم لاہور کے مقابلے میں کراچی کے شائقین کرکٹ کراچی اسٹیڈیم کو بھرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے پاکستان میں ہونے والے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 239رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر جارح مزاج لیوک رونکی کو سلپ میں حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کرا دیا،فل سالٹ بھی کچھ خاص نہ کرپائے اور10رنز بنا کر سندیپ لامیچن کا شکار بن گئے ،کیرون ڈیلپورٹ اور چیڈ وک والٹن نے تیسری وکٹ کے لیے69گیندوں پر118رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی اور اس دوران ڈیلپورٹ نے اپنی23ویں ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد چیڈوک والٹن 48رنز بنا کر ڈیوڈ ویئز کی گیند پر بولڈ ہوئے، ڈیلپورٹ جم کر بولرز کی پٹائی کرتے رہے اورصرف49 گیندوں پر سنچری بنائی ،انہوں نے 117 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 13 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔آصف علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی ہے، انہوں نے 21 گیندوں پر 55 رنز بنائے جس میں نصف درجن چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 3وکٹوں پر 238 رنز بنائے جو کہ پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ہے۔قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، لامنچنے اور وائسے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے والے شاہین آفریدی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 62 رنز دیے۔ٹاس کے موقع پر قلندرز کے کپتان فخرز مان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے رونکی اچھی بیٹنگ کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف پلان تیار کرلیا ہے جب کہاسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا تھا کہ بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button