قومی

خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل کر دی گئی

پشاور (94 نیوز) خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے اسمبلی تحلیل سے متعلق سمری پر گزشتہ رات 9 بجے دستخط کر دیئے ،وزیراعلیٰ محمود خان کو نگران وزیراعلیٰ کے تقرر تک کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی، گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ کے تقرر پر معاملات آگے بڑھانے کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہوں۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر نگران سیٹ اپ کیلئے ناموں کا تعین کریں، ناموں کا تعین 3 روز کے اندر کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button