قومی

بھارت میں حضرت عیسیٰؑ کا مجسمہ ہٹا دیا گیا, تمام اقلیتیں غیر محفوظ, صدر پاکستان

اسلام آباد (94 نیوز) بھارت میں حضرت عیسیٰ  علیہ  السلام  کا مجسمہ ہٹا دیا گیا ہے، مودی کے آر ایس ایس فاشسٹ نظریے سے بھارت میں کوئی اقلیت محفوظ نہیں، وقت آگیا ہے کہ دنیا بھارتی حکومت کے ناپاک ارادوں کو پہچانے عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی کو روکے ۔

تفصیلات  کے  مطابق مائیکرو  بلاگنگ  ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مجسمہ ہٹا دیا گیا ہے،مودی کے آر ایس ایس فاشسٹ نظریے سے بھارت میں کوئی اقلیت محفوظ نہیں،وقت آگیا ہے کہ دنیا بھارتی حکومت کے ناپاک ارادوں کو پہچانے ،عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کچھ لوگوں کو مار کر باقی کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close