قومی

وزیر اعظم عمران خان عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں’ میاں فرخ حبیب

فیصل آباد (94 نیوز) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی کا قلع قمع کرنا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ گندم پر اربوں روپے کی خصوصی سبسڈی اور وافر کوٹہ کی فراہمی کے باوجود آٹے کی عدم دستیابی اور قلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔فلور ملز میں گندم کی پسائی سے لے کر سہولت بازاروں اور سیل پوائنٹس تک آٹے کی دستیابی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس ملاوٹ مافیا‘ ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی جگہ کوئی گڑ بڑ ہو تو فوراضلعی انتظامیہ کو اطلاع کریں جس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب بھر میں عوام کو سستے داموں اشیائے خورد ونوش کی فراہمی کے لئے سہولت بازار فنکشنل کرنے کا انتہائی احسن اقدام کیا ہے جو کہ مہنگائی کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور مافیا کو لگام ڈالنے میں معاون ثابت ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button