قومی

بھارتی دعوؤں کی ایک بار پھر نفی ہوئی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (94 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی دعوؤں کی پھر نفی ہوئی ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، 5 ماہ میں سلامتی کونسل کا دوسری بار اجلاس عالمی سطح پر کشمیر کے ایک مسلمہ تنازعہ ہونے کا واضح اعتراف ہے، جو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود اور غور طلب ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 5 اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدام کے بعد سلامتی کونسل کی دوسری بیٹھک ہماری سفارتی کامیابی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے جائز، قانونی اور جمہوری  حقوق کی گونج دنیا کے سب سے بڑے فورم پر سنائی دی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے حق خودارادیت کے عہد کو نبھائے، وزیراعظم عمران خان نے جس جرات اور دلیری سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان کی قیادت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کردار مثالی ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close