قومی

لاہوروکیل نے اپنی 8 ماہ کی حاملہ بیوی کو پنکھے سے لٹکا کر پھانسی دیدی

لاہور (94 نیوز) فیصل ٹاﺅن میں ایک ایسا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے کہ زمانہ جہالت کی یاد تازہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق قانون کے رکھوالے میاں فیصل شہزاد ایڈووکیٹ کی شادی مسمت نامی خاتون سے تین برس قبل ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی تھا۔ مسماۃ 8 مہینے کی حاملہ تھی اور جب اس کے شوہر کو پتہ چلا کہ لڑکا نہیں بلکہ لڑکی ہے تو اس نے بچے کو گرانے کا کہا لیکن خاتون نے انکار کر دیا اور اس پر دونوں کے درمیان کافی مرتبہ تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

فیصل شہزاد شراب کے نشے میں دھت تھا اور اس کی اپنی اہلیہ کے ساتھ اسی معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ اس نے غصے میں آ کر اپنی آٹھ ماہ کی حاملہ بیوی کو پنکھے کے ساتھ لٹکا کر بے رحمی سے قتل کر دیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ خاتون کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کردی گئی تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button