Urdu News

بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے گرلزگائیڈز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رنگا رنگ ایک تقریب

Faisalabad( )بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے گرلزگائیڈز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رنگا رنگ ایک تقریب پروین شاکر آڈیٹوریم سے ملحقہ لیڈیز باغ میں منعقد ہوئی۔ایم این اے حاجی محمداکرم انصاری،ریجنل کمشنر گرلز گائیڈ/ایم این اے بیگم خالدہ منصوراورایم پی اے فاطمہ فریحہ اس موقع پر مہمانان خصوصی تھیں جبکہ تقریب میں چےئرپرسن گرلز گائیڈزایسوسی ایشن مسز شمشاد شاہنواز،رکن مسز انجم عالم شاہ،ممبر میونسپل کارپوریشن شمائلہ چوہدری،ٹرینرآمنہ احسان ودیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اوربڑی تعدادمیں بچے اس موقع پر موجودتھے۔ایم این اے حاجی اکرم انصاری نے کہاکہ موجودہ حکومت مستقبل کے معماروں کو تعلیم،صحت اورکھیلوں کی وسیع سہولیات فراہم کرنے کا پختہ عزم رکھتی ہے اس سلسلے میں متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے قانون سازی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ نونہالوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے ہر سطح پر سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عالمی یوم اطفال منانے کے اصل مقاصد حاصل ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کومعاشرے میں متعارف کرانے سے قبل انہیں اخلاقیات کا درس دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم وترتبیت اور صحت کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ وہ کسی سطح پراحساس محرومی کاشکار نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایس او ایس ویلج، یتیم خانوں میں مقیم بچوں سمیت معاشرے کے محروم بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے جبکہ خصوصی بچوں کو بھی سماجی سرگرمیوں کا حصہ بنانے میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے تقریب کے کامیاب انعقاد پرمنتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تقریب میں بچوں کی متاثرکن پروفارمنس پرداددی۔ریجنل کمشنر گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن ؍ ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہے کہ حکومت نے بچوں سے جبری مشقت کی روک تھام کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس منفی رجحان کے مکمل خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں ۔ انہوں نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کی تعریف ہیں۔ ایم پی اے فاطمہ فریحہ نے کہاکہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ مسز شمشاد شاہنواز نے کہا کہ چھوٹے بچوں سے مزدوری دراصل ان کے حقوق سے دوری کا سبب بنتی ہے جو کہ والدین سمیت ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور اینٹوں کے بھٹوں پر مزدوری کرنے والے بچوں کا سکولوں میں داخلہ کراکر تاریخی اقدام کیا ہے ۔ بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا جبکہ ننھے منھے بچوں نے قومی و ملی ترانے ‘ نظمین ‘ بچوں کے حقوق کو اجاگر کرنے والی تقاریر ‘ دعا ‘ ٹیبلوز اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی

15181294_1003655033096521_7259793411382620108_n

15094428_1003668346428523_1437536727491110652_n

15095478_1003655276429830_1339734242043676092_n

15179146_1003657769762914_8800151621078474842_n

15181123_1003660166429341_8561234652546861959_n

15193418_1003655286429829_4097835301224324108_n

15094947_1003658839762807_2313704679689740341_n

14992083_1003655156429842_9001437903710935948_n-1

15181245_1003661486429209_6952532280912275882_n

15178180_1003655056429852_5574145898448588226_n

15107268_1003665886428769_2457018029273145427_n

15192674_1003664853095539_6327971445304003377_n

15219478_1003664483095576_7615753620943397713_n

15107326_1003661346429223_3078386274896426267_n

15192572_1003661269762564_8970130658775031037_n

15095566_1003656053096419_3463175779945701274_n

ﷺWatch Latest Educational News Ipdates – TaleemTV Pakistan

www.taleemtv.com

www.fb.com/taleemtv

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button