قومی

کم عمر ڈرائیور لڑکی کو نگران وزیراعلیٰ کی رشتہ دار بتا کر چھڑانے والے گرفتار

لاہور (94 نیوز) لاہور میں کم عمر ڈرائیور لڑکی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رشتہ دار بتا کر چھڑانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے، ملزمان نے چند روز قبل چالان کرنے پر وارڈنز کو دھمکایا تھا اور خود کو محسن نقوی کا رشتے دار بھی ظاہر کیا تھا۔ ملزمان نے بغیر نمبر پلیٹ کار ڈرائیو کرنے والی ایک کم عمر لڑکی کو بھی پولیس حراست سے چھوڑنے کا کہا تھا۔اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں موقع پر موجود اعلیٰ پولیس افسران ملزمان کی دھمکیوں اور اثر و رسوخ کے دباؤ میں نظر آئے، جس پر صارفین نے شدید تنقید کی۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button