بین الاقوامیقومی

بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط ہوگئے، ٹرمپ تمام ممالک کیساتھ کام جاری رکھنے کیلئے پُرعزم، وزیراعظم پاکستان نے بھی دستخط کردئیے

ڈیووس (94 نیوز) عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے میں شریک تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 

اپنے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کو لازمی طور پر غیر مسلح ہونا ہوگا، ورنہ ہم حماس کو ختم کردیں گے۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف نے غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کردیئے۔ ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی،تقریب میں پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈمارشل سید عاصم منیر،نائب وزیراعظم و  وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر شریک ہوئے۔

غزہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کا نام پکارا تو صدر ٹرمپ نے وزیراعظم سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور بات چیت کی، دوران تقریب امریکی صدر نے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کے بارے میں استفسار کیا تو وزیراعظم نے تقریب میں موجود فیلڈ مارشل کی طرف اشارہ کیا جس پر امریکی صدر نے ہاتھ لہرایا۔ امریکی صدر نے دستخط کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button