تقریبات/سیمینارز
بورسٹل جیل میں جشن آزادی کی تقریب، کیک کاٹا گیا اور بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) یومِ آزادی کے سلسلے میں بورسٹل انسٹیٹیوٹ فیصل آباد میں قیدی بچوں کیلئے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا اہتمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرSERC پروجیکٹ سوشل ویلفیئرصوفیہ رضوان اور فیصل آباد ٹائمز ڈیجیٹل میگزین کے ممبران کے تعاون سے کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد بورسٹل انسٹیٹیوٹ کے مقیم بچوں نے ملی نغمے پیش کر کے جشنِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا اور بچوں سمیت جیل کے عملے میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔جیل سپرنٹنڈنٹ آصف عظیم، رکن پریزنل ویلفیئر سوسائٹی بورسٹل انسٹیٹیوٹ ثمینہ اور عثمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔شرکاء نے بچوں کے لئے اس پروگرام کو ایک خوش آئند اور حوصلہ افزاء اقدام قرار دیا۔



