قومی

سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ بڑھائی جائے، محمد فاروق رشید

اجلاس میں سی ای او کاشف ضیا، ڈی او منظوراحمد ملک اور سردار ساجد کے علاوہ دیگر افسران کی شرکت

فیصل آباد(94 نیوز) پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب پی ایم آئی یو / پی ای آر ایس محمد فاروق رشید نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور محکمہ تعلیم کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔

سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیاء نے انرولمنٹ مہم کے اہداف پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز منظور احمد ملک،مظہر حسین شاہ،راحیلہ بانو، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز محمد امجد رانا،محمد فیاض، محمد افضل کموکا،فاروق زاہد،ڈاکٹر حناء ریاض،شہناز پروین،مریم شاہین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار محمد ساجد ودیگر افسران موجودتھے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر (پنجاب)نے ”پڑھو اور جگمگاؤ“ کے ویژن کے تحت ایجوکیشن آفیسرز کو کارنر میٹنگز،سماجی رابطہ مہم اور کمیونٹی واک کو تیز کرکے زیادہ سے زیادہ انرولمنٹ کے گراف کو بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ رابطہ مہم کے تحت ہیڈ ٹیچرز، والدین، بچوں اور مقامی لوگوں کو تعلیم کی اہمیت کے بارے شعُور فراہم کریں جبکہ سکولوں کے گرد و نواح میں معلوماتی اور تعلیمی مواد کی تشہیر بھی کی جائے تاکہ سماجی رابطہ مہم/ کمیونٹی موبلائزیشن کرنے والوں کی کاوشوں کو مزید موثر بنایا جا سکے۔سکولز میں ایڈمیشن ڈیسک پر داخلہ کمیٹی مستعدی سے فرائض انجام دینے کی ضرورت پر زور دیا۔سکول سے باہر بچوں کو سکول لا کر ان کے داخلہ کو یقینی بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button