قومی

الیکشن کمیشن کی طرف سے تحریک لبیک کی رجسٹریشن سے متعلق سپریم کورٹ میں جواب جمع

اسلام آباد(94 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک لبیک کی رجسٹریشن سے متعلق سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ۔

الیکشن کمیشن نے جواب میں کہا ہے کہ تحریک لبیک انتخابی اخراجات جمع نہ کراسکی،تحریک لبیک ملنے والی فنڈنگ کی تفصیلات بھی جمع نہ کراسکی،

تحریک لبیک نے 23 مارچ2017 کوپارٹی رجسٹرکرانے کی درخواست دی،الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے پولیٹیکل پارٹیزآرڈرکے تحت رجسٹر کیا،الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ تحریک لبیک نے انتخابی اخراجات کی تفصیل بھی جمع نہیں کرائی،تحریک لبیک کواس سلسلے میں نوٹس جاری کیاجاچکاہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button