بین الاقوامی

پاک فوج کے حق میں بیانات کیوں ریکارڈ کروائے؟ بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے پوچھ گچھ

دہلی (94نیوز) بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ان کا اپنا ہی ملک اوراس کے حکام اب شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے بارے میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کو شک ہے کہ انہوں نے پاک فوج کے افسروں کے دباؤ میں آکر بھارتی افواج سے متعلق کہیں اہم راز نہ اُگل دئیے ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن اس وقت بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی حراست میں ہے اور ان سے جواب طلبی کی جا رہی ہے کہ اس نے پاک فوج کے حق میں کیوں ویڈیو بیانات ریکارڈ کروائے؟ اس حوالے سے پروفیسر اجے کمار شرما کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام کو خدشہ ہے کہ ابھی نندن نے پلوامہ واقعہ سے لے کر بھارت کے نام نہاد دعوےسرجیکل سٹرائیک ٹو کے بارے میں بھی اہم راز پاکستان کو فراہم کیے ہیں، اور یہی وہ خدشات اور تحفظات تھے جن کی بنا پر واہگہ بارڈر کے راستے جب ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تو کسی بھی فوجی جوان نے ان کو سلیوٹ نہیں کیا ۔

جمعہ کے روز بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔ بھارت منتقلی کے بعدبھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آرمی کے ہسپتال منتقل کرد یا گیا جہاں اُس کا تفصیلی ایم آر آئی اور سٹی اسکین کروایا ۔ابھی نندن سے پاکستان میں گزارے وقت کے حوالےسے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو انٹیلی جنس بیورو لے جایا گیا جہاں اس کا میڈیکل اور نفسیاتی معائنہ بھی کیا گیا۔ بھارت کے لیے جو پائلٹ ہیرو تھا ، بھارتی حدود میں قدم رکھتے ہی زیرو ہو گیا۔ بھارتی پائلٹ تاحال دہلی کے آرمی اسپتال ریسرچ اینڈ ریفر میں موجود تھے جہاں ان سے تفتیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق آرمی اسپتال میں ابھینندن کے پورے جسم کی تفصیلی اسکیننگ کی گئی، جبکہ انہیں صرف 9 منٹ اہل خانہ سے ملاقات کرنے دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button