کھیل

بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم آ ج لاہور پہنچے گی

لاہور(94 نیوز) بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم خصوصی چارٹرڈ فلائٹ سے آج رات 10 بجے ڈھاکہ سے لاہور پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی ،بنگلا دیش بورڈ حکام نے اپنی آمد کے حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے، مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق مہمان ٹیم 24 ،25 اور27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم میں میچز کھیلے گی ، مجوزہ پلان کے مطابق دونوں ٹیمیں کل دوپہر ایک بجے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی شیڈول ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعے کو دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ ہفتہ کو شیڈول ہے تیسرا اور آخری میچ پیر کو رکھا گیا ہے۔دونوں ٹیمیں کے درمیان تینوں ٹی 20 میچز دن کی روشنی میں کھیلے جائیں گے،مہمان ٹیم 28 جنوری کو وطن واپس روانہ ہوگی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close