قومی

جعلی اسمبلی سے قومی اہمیت کے ایکٹ کی منظوری کی اجازت نہیں دے سکتے،ن لیگ نے یکطرفہ فیصلہ کیا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (94 نیوز) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ جعلی اسمبلی سے قومی اہمیت کے ایکٹ کی منظوری کی اجازت نہیں دے سکتے ۔اہم ایشو پر ن لیگ کو اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرناچاہئے تھا لیکن ن لیگ نے یکطرفہ فیصلہ کردیا۔

جے یو آئی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب انتقامی ادارہ ہے جس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ حکومت کی پشت سے ہٹ جائے تو یہ عوامی دباﺅ کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔آزادی مارچ سے عوامی سطح پر حکومت کے خلاف نفرت پیدا ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی قواعد پر بحث کررہے ہیں، یہ متفقہ لائحہ عمل سے مطابقت نہیں رکھتا ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے ایکٹ کو دوپہلوﺅں سے دیکھا گیا ،پہلے بل کے مندرجات پر غور کیا گیا اور پھر جعلی اسمبلی سے اس بل کی منظوری کے معاملے پر غور کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ اور اسلامی دنیا میں نئی جنگ چھیڑنا چاہتاہے ، ٹرمپ الیکشن کے لئے ایک جواز پیدا کررہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button