Uncategorized

امریکی شکاری نے پاکستان کا ایک اور قومی جانور مارگرایا

چترال(94 نیوز) چترال میں ایک اور امریکی شہری نے پاکستان کے قومی جانور مارخور کا شکار کرلیا۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر چترال محمد ادریس کے مطابق امریکی شکاری نے یہ شکار ٹوشی-1 کے علاقے میں کیا۔

محمد ادریس نے بتایا کہ جیمز کیون بدھ کو شکار کے سلسلے میں ہوٹل سے توشی روانہ ہوئے لیکن وہاں پر ایک شرپسند نے ہوائی فائر کر دیا۔ جس کے بعد علاقے میں موجود مارخوروں میں بھگدڑ مچ گئی اور پلک جھپکتے تمام نایاب جانور بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

جمعرات کی صبح جیمز کیون نے چترال وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو مارخور کے شکار کا اجازت نامہ دکھایا۔ جس کے بعد وائلڈ لائف کے اہلکار انہیں چترال شہر سے توشی کے علاقے کی جانب لے گئے۔

توشی کے مقام پر پہنچ کر محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے گاڑی روک دی جہاں ایک بڑے نالے میں کھڑے مارخور کو امریکی شکاری نے پہلے ہی فائر میں ڈھیر کر دیا۔ جس کے بعد محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار مارخور کے سینگ کی پیمائش کرتے ہیں اور بعد میں شکاری کے حوالے کر دیتے ہیں جسے وہ بطور ٹرافی اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹرافی ہنٹنگ اسکیم کے تحت ہر سال قومی جانور کے 12 پرمٹ کی نیلامی کرتا ہے جو کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں برابر تقسیم ہوتے ہیں۔ گزشتہ سال صوبہ خیبر پختونخوا نے چار لائسنس کے بدلے پانچ لاکھ ڈالر سے زائد فیس وصول کی۔ ٹرافی ہنٹنگ اسکیم کے تحت ملنے والی رقم کا 80 فی صد مقامی آبادی کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نوے کی دہائی میں مارخور کے غیر قانونی شکار کی وجہ سے صوبے میں مارخوروں کی تعد بہت کم ہو گئی تھی۔ لیکن اب یہ تعداد چھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

بعض لوگ حکومت کی اس ٹرافی ہنٹنگ اسکیم کی مخالفت کرتے ہیں۔ ٹرافی ہنٹنگ مہم کو مارخوروں کی چند پیسوں کے عوض نسل کشی قرار دیتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ برس امریکی شکاری، جیمز کیون، نے نر مارخور کے شکارکے بدلے ایک لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالرز کی فیس ادا کی تھی جو کہ اس مد میں اد کی گئی سب سے بڑی رقم ہے۔یہ رقم پاکستانی روپوں میں دو کروڑ بیس لاکھ سے زائد بنتی ہے۔خیبر پختونخوا کے علاقے چترال، کوہستان، شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان، پاکستان کے زرانتظام کشمیر اور صوبہ بلوچستان میں مارخور کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button