پکوان و صحت

کھائیں پکائیں مزے اڑائیں، بالو شاہی بنانے کاطریقہ

بالو شاہی بنانے کاطریقہ                   (تحریر، ثمن آرا)

اشیاء:
میدہ دو پیالی
بیکنگ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
شیرہ ایک کپ
دہی آدھی پیالی
ترکیب:
1۔یک پرات میں میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ملا کر چھانیں اور خوب مکس کر یں، ساتھ ہی گھی بھی ڈال دیں اور دہی بھی شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کر کے گوندھ لیں، درمیانے پیڑے بنائیں اور انگوٹھے سے درمیان میں گڑھا پیدا کر یں۔ اب تقریباً دو سے ڈھائی گھنٹے کے لئے خمیر اٹھانے کے لئے چھوڑ دیں، کوشش کر یں دہی کھٹا ہو۔ 
2۔ایک کڑاہی میں گھی گرم کر یں اور بالو شاہیاں اس میں ڈال دیں اور سرخ کر لیں، پہلے تھوڑی تیز آنچ پر پھر ہلکی آنچ پر تاکہ اچھی طرح اندر تک سک جائیں۔ 
شیرہ بنانے کے لئے دو کپ چینی میں تین کپ پانی ڈال کر چڑھا دیں، دو تین جوش آئیں تو اتار کر رکھ لیں نہ زیادہ گاڑھا اورنہ ہی پتلا ہو، اب بالو شاہیاں اس شیرے میں ڈبو دیں اور تقریباً دو منٹ بعد نکال لیں اور چھلنی پر رکھ دیں تاکہ زائد شیر ہ نکل جائے ، اوپر سے چاندی کے ورق لگا کر پیش کر یں۔

Show More

Related Articles

Back to top button