قومی

شہباز شریف نے این اے 132 لاہور میں انتخابی مہم میں کتنے لاکھ خرچ کئے؟

لاہور(ویب ڈیسک)این اے 132 لاہور سے کامیاب ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرادیں،آر او نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست قراردے دیں۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق این اے 132 لاہور سے کامیاب ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات آر او کو جمع کرادیں۔

تفصیلات میں کہاگیا ہے کہ شہبازشریف نے 19لاکھ 34ہزار 447 روپے الیکشن پرخرچ کئے جبکہ گاڑیوں میں تیل کی مدمیں 6 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اشتہارات کےلئے 11 لاکھ روپے خرچ کیے،آراونے انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست قراردےدیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button