قومی

باہمی اتحاد و اتفاق اور بھائی چارہ پائیدار امن کی ضمانت ہے، ڈپٹی کمشنر محمد علی

ضلعی بین المذاہب کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد علی کی صدارت:زاہد قاسمی، پیر فیض رسول، جعفر نقوی،تجمل حسین زیدی،فادر ایمرک جوزف کی شرکت

فیصل آباد(94 نیوز) ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد علی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم پرویز، اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری،ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف شہباز حسین اور دیگر افسران کے علاوہ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، پیر فیض رسول رضوی،سید جعفر نقوی،سید تجمل حسین زیدی،فادر ایمرک جوزف،روبن جیمز اوراقلیتی برادری کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

اجلاس کے آغاز میں پیر فیض رسول رضوی کے والد محترم کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے ارکان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ضلع میں امن عامہ اور مذہبی ہم آہنگی کی مثالی فضاء کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں کمیٹی کے ارکان کی بھر پور معاونت کو سراہا اور کہا کہ باہمی اتحاد و اتفاق اور بھائی چارہ پائیدار امن کی ضمانت ہے جس کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور ان کے پیروکاروں کا جذبہ امن لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی،بین المذاہب اتحاد و اتفاق وقت کا اہم ترین تقاضا ہے جس کے لئے علماء کرام کا کردار مسلمہ حقیقت ہے جن کے تعاون،تجاویز اور رہنمائی سے مذہبی تقریبات کے مواقع پر امن و امان کی شاندار روایات کو قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کا امن عزیز ہے جس پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور علماء کرام کی معاونت سے خوشگوار فضا ء کو قائم رکھیں گے۔اجلاس کے دوران گذشتہ روز کرک میں ہونے والے واقعہ کی شدیدمذمت کی گئی۔صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،پیر فیض رسول رضوی اور دیگر علماء کرام نے کہا کہ پائیدار امن،مذہبی رواداری اور پیار و محبت کے فروغ کے لئے تمام مسالک کے علماء کرام اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام اور آئین کے مطابق پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔فادر ایمرک جوزف نے کرسمس کے موقع پر بہترین انتظامی وحفاظتی انتظامات پر ضلعی انتظامیہ وپولیس اور علماء کرام کا شکریہ ادا کیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close