National

باغی لیگیوں نے یو ٹرن لے لیا، فارورڈ بلاک بنانے سے انکار

پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اورپارٹی کے ساتھ رہیں گے، مشترکہ بیان

Lahore (94 news) ناراض لیگی اراکین اسمبلی نے فارورڈ بلاک بنانے سے انکار کردیا، لاہور میں منعقدہ اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی نے قیادت کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اورپارٹی کے ساتھ رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ماڈل ٹاؤن میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ناراض ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے، جن میں جلیل شرقپوری، مولانا غیاث الدین، نشاط احمد ڈاہا شامل تھے۔ اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی وضاحت پیش کی مگر ساتھ ہی یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اورپارٹی کے ساتھ رہیں گے۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم سے ملاقات سے پہلے پارٹی کو اعتماد میں نہ لینے پر غلطی کااعتراف کرلیا۔

اراکین اسمبلی نے کہا پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور اب بھی ساتھ کھڑے ہیں، پارٹی میں فارورڈ بلاک کا سوچ بھی نہیں سکتے ،ہمارے حلقوں میں پی ٹی آئی کے ارکان مشکلات پیدا کررہے تھے جن کے ازالے کیلئے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ مولانا غیاث الدین نے کہا عمران خان بھارت کے وزیر اعظم نہیں کہ ان پر ملاقات کی پابندی ہو ،ان سے حلقے کے مسائل کے حل کیلئے ملے جس کے ازالے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ وضاحت کے بعد میاں مجتبیٰ شجا ع الرحمن کا کہنا تھا کہ وہ وضاحت سے مطمئن ہیں جبکہ خلیل طاہر سندھو نے بتایا کہ ارکان نے کچھ کاموں کے سلسلے میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close