قومی

بابری مسجد کے فیصلے سے دنیا نے ایک بار پھر انتہا پسند بھارت کا اصلی بدصورت چہرہ دیکھ لیا،ترجمان پاک فوج

اسلام آباد (94 نیوز) آج کرتاپور راہدری کا افتتاح کیا جا رہا تھا جب کہ دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کا فیصلہ سناتے ہوئے بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسی حوالے سے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا بھی ردِ عمل سامنے آگیا۔ میجر جنرل آصف غفور کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لئے PR تباہی نہیں بلکہ ہندوتوا سے انسانیت کی تباہی کی عکاسی ہے۔اچھا ہے آپ کی عدالت نے بابری مسجد فیصلہ کے لیے اسی تاریخ کا انتخاب کیا جب پاکستان دوسرے مذہب کے احترام میں قدم اٹھا رہا ہو گا۔ اسی وقت انڈیا کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گا۔ دنیا انڈیا کی بدصورتی دیکھے گی۔

Asif Ghafoor

@peaceforchange

It’s not PR disaster for Pakistan. It’s reflection of your Hindutva obsessed humanity disaster. Good that you chose same date for verdict. While Pakistan takes an initiative respecting other religion, you will expose ur real face at the same time. Let world see ur ugliness.

We can’t show you everything!

We automatically hide photos that might contain sensitive content.

View image on Twitter

Asif Ghafoor

@peaceforchange

یہ پاکستان کے لئے PR تباہی نہیں بلکہ ہندوتوا سےانسانیت کی تباہی کی عکاسی ہے۔ اچھا ہے آپ کی عدالت نے بابری مسجد فیصلہ کے لیے اسی تاریخ کا انتخاب کیا جب پاکستان دوسرے مذہب کے احترام میں قدم اٹھا رہا ہو گا۔ اسی وقت انڈیا کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گا۔ دنیا انڈیا کی بدصورتی دیکھے گی۔

10.6K

Twitter Ads info and privacy
ایک اور ٹویٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ 5اکست کومقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد بابری مسجد کے فیصلے سے دنیا نے ایک بار پھر انتہا پسند بھارت کا اصلی بدصورت چہرہ دیکھا ہے.جب کہ دوسری طرف پاکستان دوسرے مذہب کا احترام کرتے ہوئے سکھوں کے لیے کرتاپور راہدری کھول رہا ہے۔

Asif Ghafoor

@peaceforchange

World has yet again seen true ugly face of extremist India. Today through verdict on Babri Mosque after illegal action for paper status of IOJ&K on 5 Aug 19.
On the other hand Pakistan today respecting other religion has opened #KartarpurCorridor for Nanak Seweks.#UglyIndia

17.6K

Twitter Ads info and privacy
 واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے کیس کا فیصلے میں مسلمانوں کو مسجد کے لیے متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے. سپریم کورٹ نے حکم میں کہا کہ ایودھیا میں متنازع زمین پر رام مندر تعمیر کیا جائے گا جبکہ مسلمانوں کو ایودھیا میں ہی مسجد کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑ زمین فراہم کی جائے.فیصلہ آنے سے سے قبل ایودھیا اور پورے ملک میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ایودھیا میں متنازع مقام سمیت اہم عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے کئی مقامات پر انسداد دہشت گردی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں. ایودھیا میں دفعہ 144 کے تحت حکم امتناعی نافذ کیا گیا ہے ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغامات سے دور رہیں.
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close