بابائے سپورٹس حاجی محمدرفیع اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سینئر ملازم بابائے سپورٹس حاجی محمدرفیع اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے۔ اس موقع پر محکمہ سپورٹس کے افسران اور ساتھی ملازمین نے ان کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔بابا رفیع نے اپنے کیریئر کے دوران مختلف کھیلوں کے مقابلوں اور سپورٹس ایونٹس میں بھرپور محنت اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے۔ان کی خدمات کے اعتراف میں آل فیصل آباد سپورٹس ایسوسی ایشنزکی جانب سے الوداعی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ساتھیوں نے انہیں نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔اس موقع پر سابق ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری محمد طارق نذیر مہمان خصوصی تھے۔ ساجدہ لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،ڈاکٹر اظہار الحق فنانس سیکرٹری پنجاب، اولمپک ایسوسی ایشن عمانوئیل اسد، سیکرٹری جنرل پاکستان چک بال فیڈریشن رانا عمران احمد خاں، سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن،حاجی جاوید ستار صدر ڈویژنل سائکلنگ ایسوسی ایشن،ماجد بٹ سیکرٹری جنرل ڈویژنل کراٹے ایسوسی ایشن،محمد عاطف نومی ملک ایسوسی ایٹ سیکرٹری پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن،شہباز رندھاوا ڈویژنل سیکرٹری جنرل کبڈی ایسوسی ایشن،عامر اسلام،شیخ عمران صدر فاطمہ جناح کرکٹ اکیڈمی،حافظ اظہر محمود صدر ڈسٹرکٹ فٹسال ایسوسی ایشن اورآل فیصل آباد سپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ بابا رفیع جیسے محنتی اور دیانتدار ملازمین ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جن کی برسوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔



