قومی

این اے 75ڈسکہ ضمنی انتخاب، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (94 نیوز) این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی اپیل آج سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے، 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی اپیل پر آج 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے نوٹس جاری کردیئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو حلقے میں ری پولنگ کا حکم بھی دے رکھا ہے۔ اسجد ملہی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ ڈسکہ کے انتخابات دوبارہ کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نتائج کا اعلان کرنے کا حکم دیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button