National

AC Tandlianwala visit kasbzy market, directed to transparent auction process

Faisalabad(94 news) ڈپٹی کمشنرمحمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ محمد اورنگزیب سندھو نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور مختلف پھلوں وسبزیوں کی نیلامی کے عمل کاجائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نے مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف سے کہا کہ مختلف سبزیوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں اور کسی بھی سبزی یا پھل کی قیمت میں بلاجواز اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کے سٹاکس کے بارے میں مکمل معلومات روزانہ کی بنیاد پرحاصل کی جائیں اور نیلامی کا عمل ہر لحاظ سے شفاف ہونا چاہیے۔انہوں نے آلو،پیاز،ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں ومعیار کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اورڈپٹی کمشنر سردار محمد علی کی ہدایات پر سبزی وفروٹ منڈیوں میں تھوک قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ ان کی پرچون قیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close