قومی

صدر تعیناتی کی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے، عمران خان

اسلام آباد(94 نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی پر مجھ سے مشورہ کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ صدر عارف علوی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اہم تعیناتی کی سمری پر وہ مجھ سے مشورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں ہوں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نواز شریف کی نیت پر شک کرتا ہوں، میرا کیا تعلق کہ کون آرمی چیف بنے جو میرٹ پر بہترین ہے اسے بنا دو۔عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے کون سے اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے ہیں یا الیکشن جیتنے کیلئے ان کی مدد چاہیے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری موصول ہوچکی ہے اور کسی بھی وقت اس سمری پر فیصلہ متوقع ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button