قومی

ایک کروڑ ملازمتوں کی فراہمی کیلئے اداروں سے تفصیلات طلب

لاہور (94نیوز) حکومت نے ایک کروڑ ملازمتوں کی فراہمی کیلئے شہر کے بڑے ترقیاتی اداروں سے خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ محکمہ ہاﺅسنگ نے شہر کے بڑے ترقیاتی اداروں کو مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے میں ایل ڈی اے، واسا، ٹیپا اور پی ایل ڈی سی سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکیل 1 سے 19 تک کی خالی اسامیوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے جبکہ اضافی چارج کے طور پر کام کرنے والوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔

خالی اسامیوں کی تفصیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمتیں دینے کا اعلان کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button