قومی

ایک پارٹی کیلئےعدالتیں24 گھنٹے کھلی، دوسری کیلئےبند، فواد چوہدری

اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی رہنماء و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک پارٹی کے لیےعدالتیں 24 گھنٹے کھلی اور دوسری کے لیے بند ہیں، عدالتوں کا صرف ایک پارٹی کے لیے کھلنا دراصل انصاف کی تقسیم ہے‘ آرٹیکل 63 اے پر فیصلہ آ جاتا تو یہ حالات پیدا نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف ایک ووٹ پر کھڑی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ اس حکومت کے مستقبل کا تعین کرے گا، فیصلہ ہونا ہے کہ الیکشن زیادہ نقصان کرا کر کرانا ہے یا کم نقصان پر ملک میں الیکشن ہوگا ۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ اسمبلی اس وقت مقبوضہ ہے، ہم آزاد کرانے آئے ہیں ، اب پاکستان کی سیاست میں عمران خان اور اینٹی عمران خان فیکٹر ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم صرف پی ٹی آئی فنڈنگ کیس چلائیں گے، ایسے فیصلے آئیں گے تو بتائیں الیکشن کمیشن کو کیسے تسلیم کیا جائے ، حکومت کے خلاف ہر ہفتے ملک میں لاکھوں لوگ باہر نکل رہے ہیں اسلام آباد آ کر کیا ہوگا ، یہ کارڈز عمران خان کے سینے میں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button