ایک فلم کا سوا ارب روپے معاوضہ لینے والا اداکار


ویسے تو رواں برس مئی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ کو آنے والی جیمز بانڈ میں جاسوس کا کردار ادا کرنے کے لیے ایک یا 2 نہیں بلکہ 7 ارب روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
ڈینیئل کریگ کو جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم ‘007’ میں برطانوی خفیہ ایجنسی کے جاسوس کا کردار نبھانے کے لیے 50 ملین پاؤنڈ یعنی پاکستانی 7 ارب روپے سے زائد دیئے جایئں گے۔ تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ایک اور برطانوی اداکار کو آنے والی سائنس فکشن فلم میں کردار ادا کرنے کے لیے کم سے کم ایک ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا معاوضہ دیا جائے گا۔
جی ہاں، برطانوی اداکار 42 سالہ بینڈکٹ کمبربیچ کو آنے والی فلم ‘ڈاکٹر اسٹرینج 2’ میں اداکاری کرنے پر پاکستانی ایک ارب 17 کروڑ 84 ہزار روپے سے زائد کا معاوضہ دیا جائے گا۔
برطانوی اخبار ‘مرر’ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق بینڈکٹ کمبربیچ کو فلم میں کام کرنے کے لیے 75 لاکھ برطانوی پاؤنڈ دیے جائیں گے، جو پاکستانی ایک ارب 17 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔



