کامرس

ایک دن گھر سے کام کرنے سے ماہانہ 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بچت ہے، پاکستان بزنس کونسل

اسلام آباد (94 نیوز) دی پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ فیول سبسڈی جزوی واپس لینے کا فیصلہ درست ہے، ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کرنے سے ماہانہ 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بچت ہے۔

کونسل کا کہنا ہے کہ فیول سبسڈی جزوی واپس لینے کا فیصلہ تاخیر سے کیا گیا مگر یہ بالکل درست فیصلہ ہے۔ بزنس کونسل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کا دہرا خسارہ کم ہوگا۔ کونسل کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کا دورانیہ کم کریں، ورک فرام ہوم کیوں نہیں ہوسکتا ؟

پاکستان بزنس کونسل نے مشورہ دیا کہ ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کرنے سے ماہانہ 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بچت ہے۔ کونسل نے مزید کہا کہ بچت پر عمل کرنے کا کوئی سیاسی نقصان بھی نہیں ہوگا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close