قومی

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر روبینہ انجم کی زیرِ صدارت تحصیل فیصل آباد کا کارکردگی جائزہ اجلاس

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر روبینہ انجم کی زیرِ صدارت تحصیل فیصل آباد کا کارکردگی جائزہ اجلاس کانفرنس روم سول ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد نے اجلاس میں گزشتہ چھ ماہ کی تمام ہسپتالوں کی کارکردگی، وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کی پیش رفت، SPMS 9211 پر ریئل ٹائم ڈیٹا اپلوڈنگ، جانوروں کی جینیاتی بہتری سکیم اور لائیوسٹاک ایکٹس کے نفاذ سے متعلق بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع فیصل آباد نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ ویکسی نیشن، او پی ڈی کیسز اور بریڈ اپرومنٹ سروسز کی 100% اپلوڈنگ SPMS 9211 پر یقینی بنائی جائے، زیر التواء ڈیٹا فوری طور پر کلیئر کیا جائے اور آئندہ سختی سے ریئل ٹائم ڈیٹا اپلوڈنگ پر عملدرآمد کیا جائے۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کے تفویض شدہ بجٹ 100% استعمال کی بھی ہدایت کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button