National

ایٹمی دھماکہ نواز شریف نہیں میں نے کیا، شیخ رشید

Islam Abad (94 news) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکہ راجا ظفرالحق ، گوہر ایوب اور میں نے کیا تھا۔
شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی، ایٹمی دھماکوں کے وقت مجھے ملک سے باہر جانا پڑا، ایٹمی دھماکہ میں نے، راجا ظفرالحق اور گوہر ایوب نے کیا تھا، یہ ملکی راز ہیں، انہیں راز ہی رہنا چاہیے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرینوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کو دس دنوں میں پانچ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، مزید 5 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سر سید، کراچی، شالیمار، بہاؤالدین ایکسپریس کو شروع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ، ایم ایل ون ریلوے کی زندگی ہے، ورنہ ریلوے کو حادثات سے بچانا مشکل ہے، ایم ایل ون کے تحت ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close