قومی

شرپسندوں کاسیکیورٹی فورسز کے قلعے پر حملہ، قلعے کوآگ لگا دی

دیر (94 نیوز) چکدرہ میں پی ٹی آئی کارکنوں نے سیکیورٹی فورسز کے قلعے پر حملہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتجاج کرنے والے شرپسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے قلعے کو آگ لگا دی، سیکیورٹی فورسز کی 8 گاڑیاں، فرنیچر، برطانوی دور میں بنائی عمارت راکھ کا ڈھیر بن گئی۔اس سے قبل شر پسندوں نے چکدرہ میں موٹروے ٹول پلازہ کو بھی نذرآتش کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ  اور توڑ پھوڑ کی سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں۔ 9 مئی کو لاہور میں کورکمانڈر ہاؤس بھی نذر آتش کر دیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button