National

NA 249 By-elections, PML-N and PPP face to face

Karachi (94 news) The NA NA 249 میں ضمنی الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی نے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

NA 249 کی سیٹ تحریک انصاف فیصل واوڈا کے استعفے کے باعث خالی ہوئی ہے۔ضمنی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی نے دلچسپی لینے والوں کو ٹکٹ کیلئے ایک ہفتے میں درخواستیں تمام تر دستاویزات کے ساتھ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواستیں بلاول ہاؤس کراچی اور پارٹی دفتر اسلام آباد میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ درخواستوں کے بعد پارلیمانی بورڈ حتمی امیدوار کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (The) نے اس حلقہ سے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا اعلان کررکھا ہے اور ن لیگ کی جانب سے اس بات کا عندیہ بھی دیا گیا تھا کہ مفتاح اسماعیل پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (PDM ) کے مشترکہ امیدوار ہونگے ۔ تاہم اب اس سیٹ کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button