قومی

این آئی سی ایل کیس،سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت6 ملزموں کو 7,7 سال قید

کراچی (94 نیوز)احتساب عدالت کراچی نے این آئی سی ایل کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزموں کو 7 ،7 سال قید کی سزاسنا دی،پولیس نے ایاز خان نیازی سمیت تمام ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں این آئی سی ایل کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں پر کورنگی میں مہنگے داموں زمین خریدنے کا الزام ہے،ملزموں نے قومی خزانے کو 49 کروڑ کا نقصان پہنچایا ،عدالت نے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزموں کو 7 ،7 سال قید کی سزا سنادی جبکہ دو ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں ۔عدالت نے تمام ملزموں کو 10 ، 10 سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قراردے دیا،پولیس نے ایازخان نیازی سمیت تمام ملزموں کوحراست میں لے لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button