قومی

اینٹی کرپشن کمیٹی، پنجاب بار کونسل نےجعلی وکیل کو گرفتار کروا دیا، 2وکلاء کے لائسنس معطل، 3 کو شوکاز نوٹسز جاری

لاہور (94 نیوز) پنجاب بار کونسل کی اینٹی کرپشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئر مین راؤ محمد اشرف خاں ہوا۔ اجلاس  میں رانا لیاقت علی خان، میاں عمران پاشا، محمد مالک خال لنگا  اور دیگر ممبران کمیٹی نے شرکت  کی۔ کمیٹی میں وکالت کے پیشہ سے متعلق عوامی شکایات پر سماعت ہوئی۔ کمیٹی نے دوران سماعت  ایک جعلی وکیل محمد فیصل سلیم، سیالکوٹ جو کہ مقدمہ نمبر 1420 / 24 بجرم 420,468,471، میں اشتہاری تھا کو موقع پر متعلقہ تھانہ مزنگ، لاہور پولیس کو گرفتار کروایا۔

متاثرہ فریقین کی شکایات پر 3 وکلاء کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔ مزید 2 متاثرہ فریقین کی درخواستوں پر مرزا مظفر بیگ ایڈووکیٹ، لاہور اور سید مکرم ایڈووکیٹ، ملتان  کے لائسنس وکالت معطل کر دئیے گئے۔ مزید کارروائی آئندہ سماعت پر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ متاثرہ فریق کی درخواست پر جعلی وکیل جو کہ بغیر لائسنس وکالت اپنے آپ کو سوشل میڈیا اور مختلف فورم پر وکیل ظاہر کر کے لوگوں سے رقم بٹورنے والے کے خلاف کمیٹی نے مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا۔
چیئر مین اور ممبرز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وکالت کے معزز پیشے کو بدنام کرنے والوں اور عوام الناس کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button