قومی

ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کامران مادھوری کی ضمانت منظور

کراچی (94نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ چکرا گوٹھ میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ کے مبینہ ٹارگٹ کلر کامران مادھوری سمیت 5 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلیں۔

عدالت میں چکرا گوٹھ میں پولیس موبائل پر حملے کے کیس میں ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر کامران مادھوری سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کامران مادھوری کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، جس میں سے ملزم 3 مقدمات میں رہا ہے اور ایک میں حکم امتناع لیا ہوا ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ ملزم کامران مادھوری ابھی تک 4 سے زائد مقدمات میں جیل میں ہے اور ملزم پر قتل کے مقدمات بھی درج ہیں، لہٰذا ان کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔ اس موقع پر کامران مادھوری کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس کیس میں میرے موکل پر کوئی الزام نہیں، جس پر پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ملزم کامران مادھوری بہت ہی خطرناک دہشت گرد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم پر 11 مختلف مقدمات ہیں جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی چاروں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، لہٰذا عدالت بھی ان تمام ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرے۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close