قومی

ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے کمرشل بلز کی 75 فیصد ریونیو ریکوری مکمل کرنے کا ہدف لازمی قرار دیدیا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کمرشل بلز کی 75 فیصد ریونیو ریکوری مکمل کرنے کا ہدف لازمی قرار دیدیا ہے بصورت دیگر متعلقہ ریونیو آفیسر کو تبدیل کر دیا جائے گا اسی طرح پی ایس ایچ کی ریکوری بھی مقرر کردہ ہدف سے کسی صورت کم نہیں ہونی چاہئے۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ماہانہ بلز کی ریکوری کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے ریونیو افسران فیلڈ میں نکلیں اور کمرشل صارفین سے واجبات اور ماہانہ بلز کی ریکوری کا 75 فیصد ہدف حاصل کرنا لازمی ہے اور جو ریونیو آفیسر اپنا مقرر کردہ ہدف حاصل نہیں کر سکے گا اس کو تبدیل کردیا جائے گا۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ ریونیو افسران اپنی متعلقہ سب ڈویژنز میں کمرشل صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ کریں۔ اسی طرح پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹیز ڈائریکٹوریٹ بھی ماہانہ ریکوری کا مقرر کردہ ہدف حاصل کریں بصورت دیگران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریونیو ریکوری میں اضافہ سے محکمہ مالی طور پر مستحکم ہو گا اور شہریوں کے نکاسی و فراہمی آب کے چیلنجزسے بہتر طریقے سے نمٹا جا سکے۔
۔۔۔///۔۔۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button