تقریبات/سیمینارز

ایم سی ہائیر سیکنڈری سکول میں تقسیم انعامات کی تقریب، راؤ اقبال نےانعامات تقسیم کئے

فیصل آباد(94 نیوز) ایم سی ہائیر سیکنڈری سکول علامہ اقبال روڈ میں مڈل حصہ کے پوزیشن ہولڈرز میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ششم، ہفتم اور ہشتم جماعتوں میں اول،دوئم اورسوئم آنے والے طالب علموں میں پرنسپل راؤ اقبال نے میڈلزودیگر انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پرعبدالرؤف راشد تنگل،ٹیچرز وطالب علم بھی موجود تھے۔راؤ اقبال نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اوراساتذہ کیساتھ ساتھ والدین کی پوری توجہ سے ہی بہتر تربیت ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈر طالب علم محنت کو اپنا شعار بنائیں اور پوری لگن اورمحنت کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے اپنے والدین اورملک کانام روشن کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button