National

FDA continues aursfayy plantation campaign in housing colonies, Amir Aziz

Faisalabad(94 news) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے/ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیراہتمام ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے میں ہاؤسنگ سوسائٹیز میں شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صفائی ستھرائی کی مہم میں بھرپور معاونت کی جارہی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عامر عزیز نے بتایا کہ ایف ڈی اے کے زیراہتمام ایف ڈی اے سٹی اور دیگر ہاؤسنگ کالونیز میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کے آپریشن پر بھی عملدرآمد کیا جارہاہے جبکہ سرگودھا روڈ،کینال روڈ،سمندری روڈ،ستیانہ روڈ اورجڑانوالہ روڈ پر پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بڑی تعداد میں درخت لگائے جارہے ہیں تاکہ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کوکامیابی سے ہمکنار کیاجاسکے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close