قومی

ایف ڈی اے کی ہاؤسنگ کالونیوں میں شجر کاری اورصفائی مہم جاری ہے، عامر عزیز

فیصل آباد(94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے/ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیراہتمام ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے میں ہاؤسنگ سوسائٹیز میں شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صفائی ستھرائی کی مہم میں بھرپور معاونت کی جارہی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عامر عزیز نے بتایا کہ ایف ڈی اے کے زیراہتمام ایف ڈی اے سٹی اور دیگر ہاؤسنگ کالونیز میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کے آپریشن پر بھی عملدرآمد کیا جارہاہے جبکہ سرگودھا روڈ،کینال روڈ،سمندری روڈ،ستیانہ روڈ اورجڑانوالہ روڈ پر پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بڑی تعداد میں درخت لگائے جارہے ہیں تاکہ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کوکامیابی سے ہمکنار کیاجاسکے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close