قومی

اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی

پشاور (94 نیوز) خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری و نجی پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی۔

محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیہ کے مطابق  نجی اور سرکاری پرائمری اسکولز 13 جنوری تک بند رہیں گے۔ جبکہ مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے اوقات تبدیل کیے گئے ہیں، مڈل، پرائمری، ہائر سیکنڈری اسکول صبح ساڑھے 9 بجے کھل کر ساڑھے تین بجے بند ہوں گے۔

پنجاب میں اسکول 10 جنوری کو کھلیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button