قومی

ایف ڈی اے کی کارروائی، ملت ٹاؤن میں تجاوزات کا خاتمہ

فیصل آباد(94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے/ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایات پر ملت ٹاؤن کے قریب مین ملت روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تمام عارضی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر اسسٹیٹ مینجمنٹ کی زیرنگرانی ایف ڈی اے کی ٹیم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیااور ملت ٹاؤن کے قریب مین روڈ سے ریڑھیوں اوردیگر تجاوزات کا خاتمہ کر کے خبردار کیا گیا ہے کہ تجاوزات قائم کرکے شہریوں کے مشکلات اورٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں بصورت دیگر تجاوزات میں ملوث افراد کا سامان ضبط کرنے کے علاوہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے۔ایف ڈی اے کی ٹیم نے ملت روڈ پر کسی ادارہ کی طرف سے کیبل بچھانے کے کام کو بھی فوری طور پر روک دیا ہے جن کے پاس کیبل بچھانے کے لئے کھدائی کرنے کا موقع پر اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close