قومی

ایف ڈی اے کی کارروائی،ڈجکوٹ روڈپرغیرقانونی واٹرفلٹریشن پلانٹ سیل

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈجکوٹ روڈمومن آباد میں غیر قانونی تعمیر کئے گئے پلاٹ،واٹروں اینڈ پیورپانی کے نام سے نصب کئے گئے واٹرفلٹریشن پلانٹس کو سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف ڈی اے کی ٹیم نے دوران چیکنگ ڈجکوٹ روڈ پر پلانٹ نمبر337کو چیک کیاتو اس کی تعمیر غیر قانونی پائی گئی جس پر اسے سیل کردیا گیاجبکہ غیر قانونی طریقے سے نصب کئے گئے واٹرفلٹریشن پلانٹس کو بھی سیل کیا گیا۔اسی طرح ایف ڈی اے کی ٹیم نے ڈجکوٹ روڈ پر سکیم نمبر212میں تجاوزات کو بھی ختم کرادیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ نقشہ جات کی بغیر منظوری کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی کے خلاف ایف ڈی اے کی طرف سے خصوصی مہم جاری ہے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button