قومی

عمران خان کا اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے مسافروں پر تشدد کانوٹس

اسلام آباد (94 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے مسافروں سے بد تمیزی اور تشدد کا نوٹس لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر کو تھپڑوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ریاض سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ائیر پورٹ پر اُتار لی گئی تھی۔ موسم کی خرابی کے باعث پرواز کی روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر ہوئی جس پر مسافروں نے احتجاج کیا تھا، ائیرپورٹ پر صورتحال بگڑنے کے خدشے کے پیش نظر مسافروں کو روکنے کے لیے اے ایس ایف اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔ لیکن اے ایس ایف اہلکار معاملے کو حل کروانے کی بجائے مسافروں سے ہی اُلجھنا شروع کر دیا اور مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایک اے ایس ایف اہلکار نے آپے سے باہر ہوکر مسافروں پر کُرسی دے ماری لیکن خوش قسمتی سے اس کے نتیجے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا تھا۔ ایک اہلکار کو تو مسافر پر تھوتکے دیکھا جا سکتا ہے۔ اے ایس ایف اہلکار کی جانب سے مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اے ایس ایف حکام کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا اور آپے سے باہر ہونے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاتھا۔اب وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے کر کاروائی کا حکم دےدیاہے۔

https://www.facebook.com/DawnNews/videos/2597647026961105/?t=29

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button