قومی

ایف ڈی اے کی کارروائی،غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے دفاترسربمہر،مقدمات درج

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف جاری آپریشن کارروائی میں دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر کو سربمہر کردیا اور ڈویلپرز کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانے میں استغاثہ دائر کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں بلڈنگ انسپکٹرزمحمدیاور، اسلم گجر اور دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیاتو ستیانہ روڈ پر قائم کی جانیوالی ہاؤسنگ سکیم خیابان گرین کو غیر منظور شدہ پایا جبکہ ہاؤسنگ سکیم پرائم کیمپس میں غیر قانونی طور پر سٹرک تعمیر کی جارہی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے انکے دفتر اور گیٹ کوسیل کردیاگیا اور قصورواروں کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانہ میں استغاثہ بھجوادیاگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button