National

FDA cracks down on illegal constructions, seals 9 buildings in Millat Town

Faisalabad(94 news) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی زیرنگرانی کالونیوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ملت ٹاؤن میں 9رہائشی پلاٹس کی کمرشل تعمیر پر انہیں فوری طور پر سیل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف ڈی اے کی ٹیم کی طرف سے انسپکشن کے دوران معلوم ہواکہ ملت ٹاؤن کے ڈی بلاک میں پلاٹ نمبرز299,241,240,21,20,19,17,7اور300کو قانون ومحکمانہ کارروائی مکمل کئے بغیر کاروباری مقاصد کے لئے تعمیر کیا جارہا ہے جن کی کمرشلائزیشن کیلئے اجازت اور متعلقہ فیسوں کی ادائیگی ضروری تھی لہذا انہیں فوری طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

ایف ڈی اے کی ٹیم نے شیخوپورہ روڈ پر نشاط آباد پل کی دکانوں سے واگزار کرائے گئے ناجائز قبضوں کو چیک کیا تو شاکر علی ودیگر نامعلوم افراد گودام نمبر18اور19کی سیل توڑ کر دوبارہ ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے جن کے خلاف تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ درج کرانے کے لئے استغاثہ جمع کرادیا گیا ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close