قومی

پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قرار داد منظور

عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے بچنے کیلئے الیکشن کمشنر کو نکلوانے کی نئی حکمت عملی بنائی

لاہور (94 نیوز) پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد حکومتی رکن سید عباس شاہ نے ایوان میں پیش کی جسے ارکان نے فوری منظور کر لیا۔ قرارداد میں چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عمرن خان ممنوعہ فنڈنگ کیس کا سامنا کر رہے عمران خان نے بچنے کے لئے الیکشن کمشنر کو نکلوانے کی نئی حکمت عملی بنائی ہے اور قانونی راستے ڈھونڈنے شروع کردیے ہیں۔ پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ ہم پر فارن فنڈنگ کیس چل رہا ہے، اس دوران الیکشن کمیشن کے ارکان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قیادت سے کیوں ملاقات کرتے رہے ہیں؟

پی ٹی آئی قیادت کے مطابق الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم قیادت میں ملاقاتیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں، اس لیے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button