قومی

ایف ڈی اے کا اپریشن جاری، مدینہ ٹاون فلیٹس سے تجاوزات کا صفایا

فیصل آباد(94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف جاری مہم کے دوران ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے اپریشن کرتے ہوئے ایف ڈی اے فلیٹس مدینہ ٹاؤن کے گردو نواح میں تمام پختہ اور عارضی تجاوزات کا صفایا کردیا۔ جبکہ علامہ اقبال کالونی میں غیر قانونی تعمیرات پر چار پلاٹس کو سربمہر کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے مین سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن میں ایف ڈی اے کے فلیٹس کی مارکیٹس اور ارد گرد تجاوزات کی صورت حال کا جائزہ لیا توبعض عناصر نے غیر قانونی طور پر پختہ تعمیرات کرکے گزر گاہوں کو روک رکھاتھا جس سے نہ صرف عام شہریوں کو آمدورفت میں دقت کا سامنا تھا بلکہ یہ تجاوزات ماحولیاتی آلودگی کا باعث بھی تھیں جن کے خلاف ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنت ٹیم نے بھاری مشینری سے اپریشن کرتے ہوئے ناجائز طور پر تعمیر کی گئی چاردیواریوں، تھڑوں اور عارضی کمروں کو مسمار کرکے راستوں کو کھول دیا۔

ایف ڈی اے کی ٹیم نے انسکپشن کے دوران بلا منظوری رہائشی گھروں کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرکے دکانیں تعمیر کرنے کی پاداش میں پلاٹ نمبر25F،382F،584,585 Lکو سیل کردیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close